مکہ مکرمہ: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان نے ’’عمرے‘‘ کی سعادت حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر ان کی تصویر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد حرام میں احرام کی حالت میں موجود ہیں۔ اس حالت میں دیکھ کر ان کے پیاروں اور چاہنے والوں نے ان سے محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پروفیسر ظفر خان 16 فروری کو مکہ مکرمہ پہنچے تھے عمر ہ ادا کرنے کے بعد 20 فروری کی شام روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پہنچے تھے اور 25 فروری کو برطانیہ (لیوٹن) واپس پہنچیں گے۔
Comments are closed.