بجلی کے بریک ڈاؤن کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میمز سے بھرگیا

0 185

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بجلی کے بریک ڈاؤن کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میمز سے بھر گیا، کسی نے حکومت کو نشانہ بنایا تو کوئی اس موقع پر بھی طنز و مزاح سے نہ چوکا۔

بجلی گئی لیکن انٹرنیٹ چلتا رہا، سوشل میڈیا گروز نے ٹوئٹر، فیس بک اور وٹس ایپ پر میمز کی بھرمار کردی۔کسی نے کہا عمران خان نے پاکستان میں نائٹ موڈ متعارف کروادیا ہے تو کوئی بولا کہ ہوشیار رہیں بھارت کی کارستانی ہے۔

میمز میں بلاول بھٹو کو بھی نہ چھوڑا گیا، سوشل میڈیا صارف کی طرف سے کہا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع تو بریک ڈاؤن سے محفوظ رہے کیوں کہ وہاں بجلی آتی ہی نہیں۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کا دورانیہ طویل ہوا تو لوگوں کو موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا خوف کھانے لگا۔اب میمز اسمارٹ فون کی جدائی کے غم میں آنی لگیں، ایسے میں پاور بینک والے سامنے آئے اور اپنی خوشی کا اظہار میمز کے ذریعے مختلف انداز میں کیا۔

ایک اندازے کے مطابق سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں میں پاور بریک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ سے متعلق ہزاروں نہیں لاکھوں میسجز اور میمز سامنے آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.