لندن:کام اور پنشن کا محکمہ (DWP) مراعات، بینیفٹ پر انحصار کرنے والے بے روزگار لوگوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔ محکمہ نے پابندیوں میں اضافہ کیا ہے، وہ لوگوں کو کام پر واپس آنے پر مجبور کرنے کیلئے یونیورسل کریڈٹ کے تحت ایک نئی اسکیم متعارف کروائے گا اور بے روزگار افراد کو کام کی ترجیحات ترغیب دے گا ۔
کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے معاشی طور پر غیر فعال لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، یہ لوگ کام کی تلاش پر توجہ نہیں دیتے، ان میں سے بہت سے لوگ دائمی طور پر بیمار یا معذور ہیں تاہم اس کے بعد سے DWP نے ان میں سے کچھ لوگوں کو کام پر مجبور کرنے کے منصوبے بنانا شروع کر دیئے ہیں۔
ٹائمز کے مطابق وزراء یونیورسل کریڈٹ کے دعویداروں کیلئے مقامی ملازمت مرکز پر آمنے سامنے ملاقاتوں کے دو ہفتے کے پروگرام میں شرکت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ انھیں کام پر واپس جانے کی تیاری میں مدد ملے،وہ لوگ جو بار بار ملامت مرکز میں شرکت سے انکار کرتے ہیں وہ تین ماہ تک اپنے پورے معیاری الاؤنس سے محروم ہو سکتے ہیں۔ جس کی مالیت £334.91ماہانہ ہے۔
DWP یونیورسل کریڈٹ پر زیادہ تر بوڑھے لوگوں کو منظوری دے رہا ہے ، محکمہ اب خاص طور پر 50سال سے زائد عمر کے افراد کو دوبارہ کام پر مجبور کرنے پر مرکوز ہے ۔ ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا کہ چانسلر جیرمی ہنٹ اپنے موسم بہار کے بجٹ میں DWP سے متعلقہ اقدامات کا اعلان کرنے والے ہیں۔
Comments are closed.