لیبر منشور میں پانچ قومی ایشوز زیر بحث؛ کیئر اسٹارمر

109

لندن:لیبر پارٹی کے منشور کی بنیادی تشکیل کیلئے پانچ ’’قومی مسائل‘‘ اہم ہیں ان خیالات کا اظہار لیڈر کیئر اسٹارمر نے گزشتہ دنوں پبلک اعلان میں کیا ہے، ایک بڑی حزب اختلاف کی جماعت ہونے اور ممکنہ طور پر آئندہ اقتدار میں آنے کی امید کے باعث برطانیہ میں یہ پانچ مسائل زیربحث ہیں، ملک کی رکی ہوئی معیشت کو کیسے آگے بڑھانا ہے۔

اس کیلئے پالیسی کی تفصیلات لیبر پارٹی مرتب کر رہی ہے، ” 5 مسائل” پانچ وسیع موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں، معیشت، قومی محکمہ صحت، جرائم، موسمیاتی بحران اور تعلیم وہ صارفین کے وعدوں کے بجائے طویل مدتی مقاصد ہوں گے لیکن ’’قابل پیمائش‘‘ ہوں گے تاکہ ووٹرز کارکردگی کے خلاف جانچ کر سکیں، پانچ ’’قومی مشنز‘‘ کے آغاز کا خاکہ لیبر پارٹی کے 2024کے انتخابی منشور کو آگے بڑھائے گا لیکن ساتھ ہی پارٹی لیڈر نے کہا کہ ان کی ڈیلیوری میں ایک دہائی لگ جائے گی۔

لیبر لیڈر چاہتے ہیں کہ U.K G7 میں ’’لیبر کی پہلی مدت کے اختتام تک‘‘، ممکنہ طور پر 2029میں لیبر گورنمنٹ کے کلیدی اہداف کے طور پر سب سے زیادہ پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کرے۔ ان کے مشنوں میں 2030تک صفر کاربن بجلی کے ساتھ برطانیہ کو ’’صاف توانائی کی سپر پاور‘‘ بنانا بھی شامل ہے۔

Comments are closed.