لندن(ویب ڈیسک)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں امریکی صدارت سے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔
اس حوالے سے ماضی میں بھی ٹوئٹرنے ڈونلڈ ٹرمپ کی نفرت انگیز اور تشدد پر اکسانے والی ٹوئٹس کو ہذف کرتا آیا تھا، تاہم اس بار معاملہ برعکس ہے ۔
آفیشل ٹوئٹر ہینڈل انتظامیہ نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بنائے گئے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس وجہ سے ان کا اکاؤنٹ بند کیا جا رہا ہے۔
تاہم امریکا کے 45 ویں صدرڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ 20 جنوری کو عہدہ صدارت سے الگ ہوجائیں گے ۔