سپیشلسٹ یونٹ کے پانچ پولیس افسران اپنے ’’شرمناک رویہ‘‘ پر برطرف

0 417

لندن (ویب ڈیسک) سپیشلسٹ یونٹ کے پانچ پولیس افسران کو ان کے شرمناک طرز عمل پر برخاست کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ٹاکسک سپیشلسٹ پولیس یونٹ کے چھ میں سے پانچ ممبروں کو شرمناک امتیازی سلوک کی بنا پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

بیسنگ اسٹوک، ہمپشائر میں سیریئس آرگنائزڈ کرائم یونٹ (سوکو) کے افسران کی جانب سے نسل پرستی، جنس پرستی اور دیگر نامناسب تبصرے ریکارڈ کئے گئے تھے۔ ان کے سلوک کے بارے میں ایک گمنام شکایت پر ہمپشائر کانسٹیبلری نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس یونٹ کے خلاف کارروائی کی۔ ایک انضباطی ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچاکہ ان چھ افسران نے اپنے مکروہ تبصروں کے ساتھ متاثرین سے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔

سراغ رساں سارجنٹ اولیور لیج، سراغ رساں سارجنٹ گریگوری ول کوکس اور پی سی جیمز اولڈ فیلڈ کو بغیر نوٹس برخاست کیا گیا۔ اس یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر، ریٹائرڈ سراغ رساں انسپکٹر ٹم آئرسن اور سابق پی سی کریگ بینر مین اگر فورس کو فارغ نہ کرتے تو انہیں خود ملازمت چھوڑنا پڑ جاتی جبکہ زیر تربیت سراغ رساں کانسٹیبل اینڈریو فرگسن کو حتمی تحریری انتباہ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.