ناروے کی فوجی وردی پاکستان میں تیار ہورہی ہے،قاسم سوری کا انکشاف

0 148

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے انکشاف کیا ہے کہ ناروے کی فوجی وردی پاکستان میں تیار ہورہی ہے۔

یورپی منڈیوں میں اس وقت ’میڈ اِن پاکستان‘ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ ایسے میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ ناروے کی فوج کی وردی بھی پاکستان میں تیار ہورہی ہے جو پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔

کورونا وائرس بحران کے دوران انٹرنیشنل فیشن برانڈز نے چین، انڈیا اور بنگلہ دیش کو چھوڑ کر دوبارہ پاکستان کا رخ کیا جس کے بعد پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگیا۔ اس وقت پاکستان میں مشہور عالمی برانڈز کے کپڑے دھڑا دھڑ تیار ہو رہے ہیں اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی تمام صنعتیں پوری کیسپسٹی پر چل رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.