پیٹربراء میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے سفیر سابق کونسلر اور اکاؤنٹنٹ حاجی زائد حسین انتقال کرگئے

0 230

پیٹربراء : پیٹربراء کے سابق کونسلر، اکاؤنٹنٹ حاجی زائد حسین انتقال کرگئے ہیں وہ کچھ عرصے سے گردوں کے مرض کی وجہ سے علیل تھے انکی نماز جنازہ پیٹربراء کی جامعہ غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی اور وہیں قبرستان میں تدفین کردی گئی ان کی وفات پر محمد یاسین ممبر آف پارلیمنٹ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز، کونسل میں لیڈر آف لیبر پارٹی شہزاد نواز، کونسل آف ماسکس کےچیئرمین چوہدری عبدالمقدس، کونسلر اظہر بڑالوی، چوہدری محمد اقبال، تحریک کشمیر یوکے کے نائب صدر غفارت شاید اور دیگر نے بڑے پیمانے پر مرحوم زائد حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مرحوم کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

محمد یاسین ایم پی نے کہا ہے کہ مرحوم زائد حسین انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے انہوں نے 8 اکتوبر 2005 کو آزادکشمیر اور پاکستان میں آنے والے زلزلے میں زلزلہ زدگان کی بے حد مدد کی وہ انتہا کے خوش اخلاق اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے محمد یاسین ایم پی نے اس نمایندےکو فون پر بتایا کہ وہ اس خبر سے انتہائی رنجیدہ ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں یہ بھی افسوس رہے گا کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوسکے چوہدری عبدالعزیز نے کہا وہ پاکستان اور آزادکشمیر کے بیرون ملک حقیقی معنوں میں سفیر تھے پیٹربراء میں انہوں نے پاکستانی نژاد افراد کو سیاست میں لایا اور بہت سارے افراد کی بزنس میں حوصلہ افزائی کی جس وجہ سے آج اج پاکستان اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں بزنس مین پیٹربراء میں موجود ہیں جبکہ انکی کوششوں سے آج کونسل میں بھی ہمارے کونسلرز ہیں وہ ہمیشہ کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کے لئے کوشاں رہے ہیں۔

حاجی زاہدؔ حسین فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ڈاکٹروں نے بہت عرصہ پہلے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ عوامی خدمت کو اپنی صحت پر فوقیت دیتے تھے حاجی زائد صاحب کے مشوروں ہدایات اور محنت کی وجہ سے آج پیٹربرا میں ہمارے بہت سارے بھائی کامیاب بزنس مین ہیں اس میں کوئی شک نہیں پاکستانی کمیونٹی کو کاروبار کی طرف راغب کرنے میں حاجی زائد حسین صاحب کا بہت بڑا ہاتھ تھا آج یہ عظیم ہستی ہم میں نہیں رہی لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گیں۔

شاعر مشرق نے ایسے ہی عظیم لوگوں کے لیے کہا تھا

ہزاروں سال نرگس آپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

Leave A Reply

Your email address will not be published.