ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق کرما ڈیک جزائر میں جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔
زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments are closed.