گیٹ وک پر آئی ٹی کا مسئلہ،مسافروں کو چیک ان میں تاخیر کا سامنا

85

لندن:آئی ٹی کا مسئلہ پیدا ہونے کے بعد گیٹ وک کے مسافروں کو چیک ان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق گیٹ وِک ہوائی اڈے پر مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ سیلف چیک ان کیوسک میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ایک خاتون نے افراتفری کے مناظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں کو بالکل بھرے ٹرمینل میں کھڑا ہونا پڑا۔ ترجمان نے زحمت کے لیے معذرت کی ہے اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

یوک فیلڈ، ایسٹ سسیکس سے تعلق رکھنے والی سارہ لیپرڈ نے بتایا کہ وہ اپنی بہن کو برٹش ایئرویز کی آسٹریلیا جانے والی پرواز پکڑنے کے لیے ہوائی اڈے پر لے جا رہی تھیں۔ اس نے بی بی سی کو بتایا کہ جیسے ہی ہم کنکورس میں داخل ہوئے، ہم نے ایک قطار کودیکھا۔ یہ بالکل بھری ہوئی تھی ۔

وہاں سینکڑوں لوگ موجود تھے اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہم دو گھنٹے قطار میں کھڑے رہے۔ گیٹ وک ایئرپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مسافروں کو کسی تیسرے فریق کے زیر انتظام نظام میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے، جو صرف خود چیک ان کیوسک کو متاثر کر رہا ہے، آج تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گیٹ وک کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے اور مسافروں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔جی ایم ٹی 15:00 بجے ایک ترجمان نے کہا کہ مسئلہ جاری ہے، حالانکہ قطاریں کم تھیں کیونکہ دوپہر میں پروازیں کم تھیں۔

Comments are closed.