لندن:برطانیہ میں کرائے کے نئے گھروں پر ادا کیے جانے والے اوسط ماہانہ کرایوں میں 125پونڈ کا سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں یہ اضافہ ایک سال قبل کے مقابلے میں125پونڈ یا11اعشاریہ ایک فیصد زائد تھا۔ یہ انکشاف ایک انڈکس سے ہوا ہے۔مخصوص ماہانہ اضافہ15سو پونڈ کے اضافی کے مساوی ہے۔
پراپرٹی ایجنٹ ہمپٹنز کے مطابق کرائے پر دیے جانے والے نئے گھروں کے لیے ادا کیا جانے والا اوسط کرایہ اپریل2023میں1249پونڈ کے ماہانہ نئی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ ہمپٹنز کی ہیڈ آف ریسرچ انیشا بیوریج نے کہا ہے کہ جولائی2020میں لندن سمیت پورے برطانیہ میں اوسط کرایہ1000پونڈ کے فی کیلنڈر ماہ کو عبور کرچکا تھا۔
تاہم صرف34ماہ بعد کووڈ کے بعد سے کرایوں میں اضافے کا مطلب ہے کہ لندن کے باہر علاقوں میں اوسط کرایہ اس سنگ میل کو عبور کرچکا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں کرایوں کے تیزی سے اضافے کے ساتھ کرایہ داروں کو رکنے یا زیادہ متحمل والے علاقے میں چھوٹے مکان کا انتخاب کرنا پڑے گا۔
ہمپٹنز کا لیٹسنگ انڈکس کرائے کی لاگت کا پتہ لگانے کے لیے ملک گیر گروپ کے اعدادو شمار استعمال کرتا ہے۔ انڈکس کنٹری وائنڈ کے کرائے اور سنبھالے جانے کے90 ہزار گھروں پر مبنی ہے۔ یہ مشتہر کردہ کرایوں سے زیادہ ادا کردہ کرایوں پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.