جنیوا: اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2023 سے 2027 تک کا عرصہ انسانی تاریخ کا گرم ترین پانچ سالہ دور ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایم او نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں سے کرہ ارض کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ادارے نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت کے حوالے سے جو حد سوچی تھی، اس سے تجاوز ہونے والا ہے۔ اس بات کا 98 فیصد امکان ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں درجہ حرات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوگا۔
واضح رہے کہ اب تک ریکارڈ کیے گئے گرم ترین آٹھ سال 2015 اور 2022 کے درمیان تھے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی کے ساتھ درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی ہے۔
Comments are closed.