برٹش ائرویز بدترین پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس کیبنز کی حامل ہے، سروے

88

لندن: برطانیہ کی ممتاز ہوائی کمپنی برٹش ائر ویز کے پاس بدترین پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس کیبنز کا انکشاف ہوا ہے دو ہزار سے زائد مسافروں کے سروے میں معلوم کیا گیا کہ وہ ائر لائنز کو ان کی کسٹمر سروس، کھانے پینے، پیسے کی قدر، بورڈنگ، سیٹ آرام، تفریح، صفائی اور کیبن کے ماحول پر درجہ بندی کریں۔

برٹش ائرویز، ورجن اٹلانٹک، امریکن ائر لائنز اور ٹی یو آئی ائرویز پر پریمیم اکانومی میں پرواز کرنے والے مسافروں نے برٹش ائرویز کو صرف 58فیصد اسکور دیا جو چار میں سب سے کم ہے۔ ائر لائن کو بورڈنگ، کھانے پینے، نشستوں کے آرام اور دوران پرواز تفریح کیلئے تین ستارے اور پیسے کی قدر کیلئے صرف دو ستارے دیئے گئے ورجن اٹلانٹک 79فیصد کے اسکور کے ساتھ پریمیم اکانومی ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

کنزیومر چیمپئن نے مسافروں سے قطر ائرویز، ورجن اٹلانٹک، برٹش ائرویز، لفتھانسا، کے ایل ایم، ائر کینیڈا اور ایمریٹس پر بزنس کلاس کیبن کی درجہ بندی کرنے کو بھی کہا، برٹش ائرویز 62 فیصد کے اسکور کے ساتھ ایک بار پھر سب سے نیچے آگئی اور اسے اس کی مختصر فاصلے کی بزنس کلاس سیٹوں کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے کچھ کے پاس صرف 30 انچ لیگ روم ہیں، قطر ائرویز نے 84 فیصد اسکور کیا۔برٹش ائرویز نے کہاہے کہ ہم اپنے پریمیم کسٹمر کے تجربے اور اپنے صارفین کے اطمینان کے اسکورز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Comments are closed.