یورپ میں سفر کیلئے ٹرینیں کلائمیٹ کیلئے بہتر مگر پروازوں سے چار گنا مہنگی

77

لندن: ہو سکتا ہے یورپ جانے والی ٹرینیں کلائیمیٹ کیلئے بہتر ہوں لیکن وہ پرواز سے چار گنا زیادہ مہنگی ہیں۔ گرین پیس نے اس فرق کا الزام ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی مڑی ہوئی اقتصادیات پر لگایا جو ٹرین کمپنیزں پر ائر لائنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس لگاتی ہے۔ نئی ریسرچ کے مطابق ٹرین کو یورپ میں ہالیڈیز کے مقامات پر لے جانا اوسطاً پرواز سے چار گنا زیادہ مہنگا ہے۔ گرین پیس یوکے کی جانب سے شائع ہونے والی اس تحقیق میں جب سکولز میں موسم گرما کا ہالیڈے بریک ہوتا ہے تو بڑے یورپی شہروں کے درمیان 100 سے زائد راستوں پر ٹکٹس کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔

اس موازنے میں پتہ چلا کہ زیادہ ماحول دوست سفر کرنے کے خواہش مند افراد فلائنگ کرنے کے مقابلے میں تقریباً دوگنا رقم ادا کریں گے لیکن برطانیہ کے بڑے شہروں سے یا برطانیہ کیلئے سفر کرنا پڑے تو اس کی لاگت چار گنا ہو جاتی ہے کیونکہ ٹرین کنکنشنز انتہائی مہنگے ہیں۔ گرین پیس یو کے کے ڈائریکٹر آف پالیسی ڈاکٹر ڈوگ پار نے اس کا مورد الزام ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی مڑی ہوئی اقتصادیات کو ٹھہرایا جو ٹرین کمپنیز پر ائر لائنز سے زیادہ ٹیکس لگاتی ہیں۔

ان دنوں گرمی کی شدید لہر آئی ہے جو کلائیمیٹ چینج کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یورپ کے بہت سے مشہور سیاحتی مقامات ہیٹ ویو سے متاثر ہیں۔ ایوی ایشن عالمی کاربن ڈائی آکسائڈ کے تقریباً 2.5 فیصد اخراج کی ذمہ دار ہے حالانکہ لوگوں کی بڑی تعداد سفر کیلئے پرواز کا انتخاب نہیں کرتی ہے، دنیا کی آبادی میں 10 میں سے صرف ایک پرواز کے ذریعے ہر سال سفر کرتا ہے۔ ریسرچرز نے 27 مختلف ملکوں کے بڑے شہروں کے درمیان راستوں کا تجزیہ کیا اور قیمتوں میں تبدیلی اور آخری لمحات کی ڈیلز کیلئے چار ماہ قبل سے لے کر روانگی سے صرف چند دن قبل تک کی نو مختلف تاریخوں پر قیمتوں کا تجزیہ کیا۔ ریسرچ میں ہر سال بڑے شہروں کے درمیان مسافروں کے راستے اور لاگت چیک کی جاتی ہے۔

ریسرچ میں پتہ چلا کہ 112 میں سے 79 راستوں پر پروازیں تقریباً 70 فیصد سستی تھیں۔ پرائسز کا فرق مخصوص راستوں پر زیادہ ڈرامائی تھا جیسے کہ بارسلونا سے لندن کا سفر۔ ٹرین کے ذریعے یہ سفر اوسطاً 10 گنا زیادہ مہنگا تھا جبکہ مختصر نوٹس پر اس سفر کی ٹرین کے ذریعے لاگت 30 گنا تک زیادہ تھی، جو اس تجزیئے میں قیمت کا سب سے بڑا فرق ہے۔ لندن سے بارسلونا کا سفر ٹرین سے تقریباً 10 گھنٹے اور ہوائی جہاز سے دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے حالانکہ فضائی سفر میں مسافروں کو چیک ان کرنا ہوتا ہے اور آمد پر سٹی سینٹر کا سفر بھی کرنا پڑتا ہے۔

سٹڈی میں برطانیہ کے تمام 12 روٹس بشمول لندن اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ڈومیسٹک روٹس پر فضائی سفر مسلسل سستا تھا۔ سٹڈی میں لاگت میں اس فرق کا مورد الزام غیر مساویانہ ریگولیٹری پلیئنگ فیلڈ کو ٹھہرایا گیا، جس میں ٹرین کمپنیز کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتے ہیں، جن کی وجہ سے سفری اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ اس صورتحال سے کم لاگت والی ائر لائنز کو فائدہ ہوتا ہے۔ سٹڈی میں کہا گیا کہ ائر لائنز کم قیمتیں آفر کر سکتی ہیں کیونکہ وہ جیٹ فیول پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتی ہیں جبکہ زیادہ تر یورپی ملکوں میں ٹرین آپریٹرز انرجی ٹیکس اور ٹول بھی اداکرتے ہیں۔

Comments are closed.