جولائی کے دوران مکانوں کی قیمتوں اوسطاً ایک ہزار پونڈ کی کمی

67

لندن :رواں سال جولائی کے دوران برطانیہ میں مکان کی قیمتوں میں اوسطاً ایک ہزار پونڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ سال اگست کے مہینے میں2لاکھ93ہزار492پونڈ میں دستیاب مکان رواں سال جولائی کے دوران2لاکھ85ہزار44پونڈ میں دستیاب تھا۔

ہیلی فیکس مارگیج کے ڈائریکٹر کن کینارڈ کا کہنا ہے کہ قرض پر سود کی شرح میں اضافے کے بعد اب پہلی مرتبہ مکان خریدنے والوں نے مکان کی خریداری کا ارادہ ملتوی کردیا ہے اور اب لوگ نسبتاً چھوٹے مکان تلاش کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مکانوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق معیشت سے ہے، اس کے علاوہ بیروزگاری سے بھی پراپرٹی کی قیمتوں میں اثر انداز ہوتی ہے۔

مکانوں کی قیمت لوگوں کی استعداد سے باہر یعنی زیادہ ہوں گی تو مارکیٹ پر جمود جاری رہے گا، جس سے مکانوں کی طلب کم اور قابل فروخت مکانوں کی تعداد زیادہ ہوگی اور عین ممکن ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران مکان کی قیمتوں میں جس طرح اضافہ ہوا ہے، اسی طرح اب اس میں کمی شروع ہوجائے گی۔

تاہم مکان کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود مکان کی قیمتیں کورونا سے قبل کی قیمتوں سے زیادہ ہیں۔ دوسری جانب سینٹ لیونرڈ مارگیج کی ڈائریکٹر کرسٹی ویلز کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ مکان خریدنے والوں کی جانب سے بڑی تعداد میں معلومات حاصل کرنے والوں کے پیغامات ملے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ مارکیٹ میں ابھی اضافے کی قوت موجود ہے جبکہ ایم ٹی فنانس کا کہنا ہے کہ مکانوں کی قیمتوں میں غیر معمولی نہیں ہے اور ابھی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مکان کے خریدار دیکھو اور انتظار کرو کی حکمت عملی پر عمل کررہے ہیں جب کہ بعض لوگ پراپرٹیز کی قیمتیں لگاتے وقت بہت زیادہ جذباتی ہوجاتے ہیں لیکن مارکیٹ کے آثار مثبت ہیں اور اب بھی لوگ مکان کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور غیر یقینی صورت حال کے باوجود مکان کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

Comments are closed.