ایک لاکھ سے زائد افراد نے یورپی ملکوں کی شہرت حاصل کرلی، گولڈن ویزے جاری

85

لندن:ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ انویسٹمنٹ پروگرام کے ذریعے 2011اور 2019 کے دوران 1لاکھ 32ہزار سے زائد افراد کے پرتگال، یونان، اٹلی اور اسپین سمیت دیگر یورپی ملکوں کی شہریت حاصل کرنے کاانکشاف ہوا ہےبرطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسکیموں کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کی مشکلات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہو۔ا 2022میں پرتگال میں حکام کی جانب سے1ہزار 218گولڈن ویزے جاری کیے گئے۔

اس سے قبل چھ ماہ میں ملک میں مجموعی طو رپر 861درخواستیں سامنے آئیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں624 درخواستیں جمع کی گئیں۔ یونان کو گزشتہ سال کل 4ہزرا 365گولڈن ویزے درخواستیں موصول ہوئیں جن میں2ہزار 432درخواستیں صرف سال2022کی آخری سہ ماہی میں سامنے آئیں۔ اٹلی میں گزشتہ سال 79گولڈن ویزے جاری کئے گئے جن میں سے اکثریت روسی، امریکہ اور برطانیہ کی تھی، یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا دو گنا ہے۔

اسپین کی طرف سے گزشتہ سال 2ہزار 462گولڈن ویزے جاری ہوئے اسی طرح سال 2021کے اعدادو شمار کے مقابلے میں یہ 60فیصد اضافہ ہے جہاں تک آئرلینڈ کا تعلق ہےسال 2022میں گولڈن ویزا پروگرام کیلئے 116 درخواستیں موصول ہوئیں، جنوری سے 25مئی 2023 تک مجموعی طورپر1350گولڈن ویزادرخواستیں ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق اس قسم کے ویزے کا غیر یقینی مستقبل ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا جیسے متبادل آپشنز میں طلب اور دلچسپی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

اس حقیقت کے باوجود کہ یورپی کمیشن نے اکثر ایسے ممالک سے مطالبہ کیا ہے جو اس طرح کے پروگرام پیش کرتے ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے اس وقت تک کئی یورپی ممالک دولت مند غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا اور گولڈن پاسپورٹ پروگرام کے ذریعے رہائش اور شہریت کے حقوق حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، ریزیڈنسی بذریعہ سرمایہ کاری بین الاقوامی افراد اور ان کے اہل خانہ کو مخصوص ممالک میں رہائش حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

اگر وہ ایک مخصوص رقم کی سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ضروری ضروریات کو پورا کرتے ہیں شہریت بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام انہیں اپنے مالی تعاون کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے تاہم، اس طرح کی رہائش اور شہریت کا مستقبل غیر یقینی ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.