تحریک انصاف کے مبینہ فارن فنڈنگ کیس پر اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ محفوظ

0 233

اسلام آباد:اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کی فراہم کردہ دستاویزات کے درست ہونے یا نہ ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کمیٹی فیصلہ 20 جنوری کو سنائے گی۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو اصل دستاویزات امریکا کی ویب سائٹ سے حاصل کرکے دیں۔ پی ٹی آئی جعلی دستاویزات لائی ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی فیصلہ کرے کہ امریکہ کی ویب سائٹ سے حاصل دستاویزات اصل ہیں یا پی ٹی آئی کی جعلی دستاویزات ؟۔

اکبر ایس بابر کی درخواست پر اسکروٹنی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 20 جنوری کے اجلاس میں سنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.