لندن:برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔ لندن میں ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک نے بتایا کہ کمیونٹی فارمیسیز میں بھی آج سے ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق بیڈز کی کمی کے سبب بعض اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق میئر صادق خان نے آبادی کے لحاظ سے ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وبا کے سبب این ایچ ایس کی مختلف سروسز بحران کا شکار ہوگئی ہیں۔ایک سال تک علاج کے منتظر مریضوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کینسر کے ماہرین نے طبی سروسز میں تعطل کو خوفناک قرار دے دیا۔ جبکہ اسپتالوں میں ہنگامی آپریشن بھی ملتوی کئے جانے لگے۔