اگست کے دوران نئی کاروں کی فروخت میں 24.4 فیصد اضافہ

77

لندن:رواں سال اگست کے دوران نئی کاروں کی فروخت میں 24.4فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا موٹر مینوفیکچررز اور ٹریڈرز سوسائٹی کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال اگست کے دوران صرف 68ہزار 858کاریں رجسٹرڈ کرائی گئی تھیں جب کہ رواں سال اسی مہینے کے دوران 85ہزار 657کاریں رجسٹر ہوئیں۔

سوسائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی سے چلنے والی کاروں کی طلب میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران نئی کاروں کی فروخت میں اضافے کے باوجود کاروں کی فروخت اگست 2019کے مقابلے میں کم رہی کیونکہ اگست 2019کے دوران 92ہزار 573 نئی کاریں رجسٹر کرائی گئی تھیں۔

سوسائٹی کاکہنا ہے کہ اب جب کہ120دن سے بھی کم عرصے کے دوران کاریں تیاراورفروخت کرنے والوں کودھواں نہ چھوڑنے والی گاڑیاں ہی فروخت کیلئے پیش کرسکیں گے۔ کاریں تیارکرنے والے ابھی تک اس حکم کی تفصیلات کاانتظار کررہے ہیں۔ تاجر صرف مشاورت کی بنیادپر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے انہیںیقینی صورت حال کی ضرورت ہے۔

اب حکومت کو اپنی کارروائیوں کو خواہشات کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے اوربجلی سے چلنے والی کاروں کی خریداری کیلئے ترغیبات کی فراہمی کے ساتھ ہی اس کیلئے انفراسٹرکچر فراہم کرنے پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

Comments are closed.