لندن:برطانیہ میں ہائوس بلڈنگ کا کام بدستور مندی کاشکار ہے جبکہ کمرشل کاموں کی وجہ سے تعمیراتی شعبہ چمک اٹھا ہے۔ تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق کمرشل عمارتوں کی تعمیر اور سول انجینئرنگ کے شعبے کی بہتر کارکردگی کے سبب اگست کے دوران تعمیراتی اداروں میں تیزی کا رحجان نظرآیا۔
لیکن ہائوس بلڈنگ کاشعبہ مئی 2020 کے بعد سے مسلسل انتہائی کمزورکارکردگی کا شکاررہا۔ رپورٹ کے مطابق سود کی شرح میں اضافے کی وجہ سے رہائشی عمارتیں تعمیرکرنے والے شعبے کو بہت نقصان پہنچاہے جس کی وجہ سے خریداروں کی طلب میں کمی ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 سال سے تعمیراتی انڈسٹری بہت تیزی سے مندی کاشکار ہو رہی ہے اورنئے آرڈرز میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ تاہم کمرشل کاموں اورانفراسٹرکچر پراجیکٹس کی وجہ سے تعمیراتی صنعت میں توسیع کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
پروکیورمنٹ اور سپلائی کے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ کے چیف اکنامسٹ کے مطابق ملک کی معاشی صورت حال اور نرخوں پر سود کی شرح ،اخراجات زندگی میں مسلسل اضافے کے تعمیراتی صنعت پرگہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
Comments are closed.