لندن :لندن میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ گیس کی قیمت 7 فیصد اضافے سے 3 ڈالر 19 سینٹس ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 18 ستمبر سے اب تک 11 ڈالر کم ہوئی ہے۔
ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 86 ڈالرز فی بیرل پر مستحکم ہو گئی، امریکی خام تیل کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل پر برقرار ہے۔
امریکی منڈی میں گیس 3 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
Comments are closed.