لیوٹن :لیوٹن کے سابق میئر راجہ وحید اکبر کی جانب سے ممبر کشمیر کونسل آزاد کشمیر حنیف ملک اور سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور راجہ ظفر معروف کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی کمیونٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر کشمیر کونسل حنیف ملک کا کہنا تھا کہ لیوٹن میرا دوسرا گھر ہے جب بھی یہاں آتا ہوں ان کی محبتوں کا مقروض رہتا ہوں اور انہیں اپنے وطن کے لئے فکر مند دیکھتا ہوں ۔
سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور راجہ ظفر معروف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی و کشمیریوں کی وطن کے لیے بے حد خدمات ہیں اور آگے بھی ہم متحد اور منظم ہوکر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
میزبان وحید اکبر کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد کمیونٹی کا آپس میں بیٹھ کر اپنے مسائل کا ادراک کرنا اور یہاں سے اپنے وطن کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا تھا ۔
نوجوان وقاص ایڈووکیٹ کا کہنا تھا برطانیہ میں رہنے والے ہمارے لوگوں میں اتفاق اور پیار محبت بہت زیادہ پایا جاتا ہے ۔
شرکاء تقریب کا اس بات پر مکمل اتفاق تھا کہ مضبوط پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
Comments are closed.