پاکستان پریس کلب برطانیہ کی طرف سے صحافی صفدر بخاری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

67

لندن:پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ کے نائب صدر سید صفدر بخاری کی والدہ ماجدہ اور لوٹن میں مقیم صحافی سید کامران عابد بخاری کی پھپھو آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں انتقال کر گئی ہیں انا للہ و انا الیہ راجعون۔

سید صفدر بخاری کی والدہ کے انتقال پر پاکستان پریس کلب یوکے کے تمام مرکزی عہدیداروں و ممبران اور برانچز کے منجملہ عہدیداروں نے اپنی اپنی طرف سے اظہار افسوس کیا ہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی صدر شیراز خان، سابق صدر ارشد رچیال، سیکرٹری جنرل زاہد نور سینئر، نائب صدر مسرت اقبال ،اسرار راجہ ،میر اکرم، لوٹن برانچ کے صدر اسرار خان، چوہدری اکرم عابد ،احتشام الحق، عتیق الرحمن ،چوہدری عمران، راجہ عدیل خان، نثار گلشن،سید کامران عابد بخاری اور دیگر نے اس موقع پر اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

شیراز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرحومہ ایک طویل عرصے تک بیماری میں مبتلا رہی ہیں اور انکی اولاد نے بڑے صبر و شکر کے ساتھ ان کی بڑھاپے اور بیماری میں ان کی خدمت کی ہے اللہ تعالیٰ اولاد کی اس خدمت کو قبول فرمائے آمین۔

یاد رہے کہ سید صفدر بخاری والدہ کی وفات کا سن کر منگل کے روز پاکستان روانہ ہو گئے تھے ان کا آبائی تعلق کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے تھا اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔

Comments are closed.