برطانیہ میں بیشتر بس ڈرائیور ملازمت کے نتیجے میں کمر، کندھے اور گردن کے درد میں مبتلا ہیں، سروے

70

لندن:برطانیہ میں بیشتر بس ڈرائیور کمر، کندھے اور گردن کے درد میں مبتلا ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر بس کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ملازمت کے نتیجے میں کمر، کندھے اور گردن کے مسائل کا شکار ہیں۔

ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین (آر ایم ٹی) کے 400اراکین کے سروے میں پتا چلا ہے کہ پانچ میں سے چار نے پٹھوں میں کھنچائو کی شکایات کیں۔ عملی طور پر تمام جواب دہندگان نے کہا کہ ان کے کام کرنے کے حالات کو ایڈجسٹ ایبل سیٹنگ، اسٹیئرنگ کالم اور ڈرائیور ڈیش بورڈز متعارف کر کے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

سروے میں شامل چار میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال کمر، گردن میں درد یا کندھے کے درد کی وجہ سے چھٹی لی تھی۔ آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک لنچ نے کہا کہ یہ نتائج انتہائی پریشان کن ہیں اور کام کی جگہ پر مضبوط ٹریڈ یونینوں کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، آجروں کو وہ تبدیلیاں کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جن کی کارکنوں کو ضرورت ہے۔

یہ ناقابل قبول ہے کہ بس کے کارکنوں کو کام پر لگنے والی چوٹوں کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے حالانکہ ایسی ٹیکنالوجی دستیاب ہے، جو آسانی سے ان کی مدد کر سکتی ہے۔ بس کمپنیاں صرف نجی منافع سے متعلق فکر کرتی ہیں اور ہمیں مسافروں اور بس کارکنوں کے فائدے کے لئے تمام خدمات کو عوامی ملکیت میں لینے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.