وٹفورڈ: ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر عمران حمید ملک نے وٹفورڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں جنگلات ریاست کا حسن ہیں ۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں ماحولیاتی نظام کو آلودگی سے بچانے کے لیے وزیر جنگلات میر اکبر سے مطالبہ کیا جاتا ھے آزاد کشمیر میں ملٹی ملین ٹری شجرکاری کا دائرہ کار پہاڑوں ۔ میدانی علاقوں تک وسیع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا اس کہا اسوقت حالت یہ ھے کے آزاد کشمیر میں جنگلات کے واچر ملازمین انتظامیہ کی ملی بھگت سے درخت کاٹ کر ٹمبر حضرات کو بیچنے کے لکٹری چوری چھپے فروخت کر تے ہیں ۔بلکہ بعض ایسے بھی واچر ملازمین ہیں کے انہوں نے جنگلات کاٹ کر مکانات تعمیر کر رکھے اور وہ ان مکانات کو کرائے پر دے کر آپنا پرائویٹ ذریعہ معاش بنا رکھا ھے۔
ہر سال موسم گرما میں جنگلات کو ایک سازش کے تحت اگر لگا کر قوم کو جنگلات میں محروم کر دیا جاتا ھے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ھے وزیر جنگلات ملین ٹری ٹری شجرکاری کا دائرہ کار کنٹرول لائن تک وسیع کیا جائے ۔ جہاں بھارتی فوج عوام پر بلاجواز فائرنگ کرتی ھے ان کے جان و مال کے لیے تخفط کےلئے ضروری ھے عوام پر سختی سے دباؤ ڈالا جائے کے وہ کنٹرول کے ساتھ درختوں کی کٹائی نہ کریں بلکہ ریاست کے اندر گرین بیلٹ قائم کرئے۔۔ کونسلر عمران حمید ملک نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ھے کے وہ آرمی کی طرف سے تین ارب اسی کروڑ کی خطیر رقم کو کنٹرول لائن کے ساتھ زمیں دوز بنکر تعمیر کر کے عوام کو دیے جائیں ۔ اس قومی رقم سے زمین دوز سکول اور میڈیکل اور محفوظ کیمپ تعمیر کرے۔
تاکے مقامی آبادی بھارت فوج کی بلا جواز فائرنگ سے خود محفوظ رہ سکیں ۔ انہوں نے کہا کنٹرول لائن کے ساتھ زیر زمین میڈیکل سنٹر قائم کئے جائیں جہاں زخمیوں کو ھر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں ۔کونسلر عمران حمید ملک نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ھے کے وہ ریاست سے مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لیے پورے آزاد کشمیر میں زرعی اصلاحات فوری نافذ کرئے۔ آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ھے ۔ پھر یہ خطہ خوراک کے معاملے خوکفیل کیوں نہیں ھے۔ یہ بہت بڑا المیہ ھے کے آزاد کشمیر گورنمنٹ زراعت اور باغبانی کے شعبہ پر توجہ نہیں دے رھی ھے ۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ھے کے وہ آزاد کشمیر میں تمام سرکاری رقبہ جات قومی تحویل میں لے کر وھاں حکومتی سطح پر غلہ پیدا کیا جائے ۔ عوام حکومتی رقبے پر پرائیویٹ مکانات ملی بھگت سے تعمیر کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ھے ازاد کشمیر گورنمنٹ خوارک کے معاملے پر پاکستان پر انحصار کرتی ھے جبکہ آزاد کشمیر دریاون کی زمین ھے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام پر دباؤ ڈالا جائے کے وہ مہنگائی کے اس دور میں کاشت کاری کو ترجیح دے ۔ کونسلر عمران حمید ملک نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ھے کے وہ ریاست کے اندر ٹورسٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ ٹرانسپورٹ شروع کی جائے ۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ھے کے وہ آزاد کشمیر اسمبلی کی منظور شدہ قرار داد کی روشنی میں آزاد کشمیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ۔ جو کشمیر ی عوام کا دیر نہ مطالبہ ھے۔