کھوئیرٹہ: ضلع کوٹلی آذاد کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ خوبصورتی اور امن کے لحاظ سے ضلع کا سب سے خوبصورت اور صاف شفاف حلقہ ہے، یہ حلقہ 6 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے اور ہر یونین کونسل کھوئی رٹہ شہر قریب ترین واقع ہیں کھوئیرٹہ جو پوری وادی کا مرکزی شہر ہے۔ یہاں کی سیاست پر جائزہ لیا جائے تو پرانے وقتوں کی سیاست میں اور آج کی سیاست میں بہت فرق دیکھنے کو مل رہا ہے، روز بروز کھوئی رٹہ کے سیاسی میدان میں بہت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
اور مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ نثار احمد خان اور راجہ شاداب سکندر خان ایڈووکیٹ ہیں ،مسلم کانفرنس کے راجہ خورشید احمد خان ،پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد ولید انقلابی جو مرحوم محمد مطلوب انقلابی کے فرزند ہیں اور پی ٹی آئی کے چوہدری رفیق نئیر اور ڈاکٹر نثار انصر ابدالی سامنے آ چکے ہیں، آئندہ حلقہ چھے کا سیاسی اکھاڑہ جمع تفریق کر کے انہی ہی امیدواروں کے درمیان ہو گا؟ اب قسمت کی دیوی کس پر مہربان ہوتی ہے اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا؟
تاہم سب جماعتوں نے اپنی الیکشن سیاست کا آغاز جلسوں اور کمپئین کے ذریعے کر دیا ہے، کون سا امیدوار کس حد تک عوامی نمائندہ بننے کا ثبوت دیتا ہے یا کون عوام کے دلوں میں راج کرے گا یہ ابھی تک ایک سوالیہ نشان ہے؟ لیکن سیاست کے میدان میں اب کی بار بہت بڑا ٹاکرہ ہو گا مگر اس کے ساتھ ساتھ کھوئی رٹہ کے اندر صاف شفاف سیاست دان عوام کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں گھر گھر دستک ہو رہی ہے حلقے کے اندر شامل ہونے والے نئے چہرے محمد مطلوب انقلابی صاحب کے فرزند محمد ولید انقلابی نے کی اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انکا کا اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے راجہ نثار احمد خان کے ساتھ ہو گا لیکن کچھ لوگوں کی امیدیں پی ٹی آئی کے امیدواروں پر بھی لگئی ہوئی ہیں، اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو آئے روز کھوئی رٹہ میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے جلسوں کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے؟