لندن :بادشاہ چارلس کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری برطانیہ میں اپنے سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے خلاف کیس ہار گئے۔ شاہی فرائض سے دست برداری کے بعد حکومت کی طرف سے ان کی سیکورٹی میں کمی کے فیصلے پر پرنس ہیری نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پرنس ہیری کے وکلا نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ جس طرح سے سیکورٹی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا وہ غیر منصفانہ ہے ۔ ہوم آفس اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ سیکورٹی کی فراہمی کا فیصلہ ہر کیس کی نوعیت دیکھ کر کیا جاتا ہے۔
دسمبر میں جب حکومت کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تو ہوم آفس کے وکلا نے بتایا تھا کہ پرنس ہیری کو اب بھی عوام کے ٹیکس پر سیکورٹی فراہم کی جائے گی لیکن یہ کل وقتی شاہی خاندان کے افراد کی طرح نہیں ہوگی جو کہ شاہی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں بلکہ یہ مطلوبہ ضرورت کے تحت ہوگی۔
Comments are closed.