لوٹن میں کوویڈ لاک ڈاؤن پابندیاں وائرس کی نئی قسم کو روکنے کیلئے ضروری ہیں؛ کونسلر اسلم خان

0 342

لوٹن: کوویڈ کی انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح  افسوس ہے کہ ہیمں اپنے پیاروں سے جدا کر رہی ہے، ہم جانتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی یہ پابندیاں بہت سارے خاندانوں پر اضافی دباؤ ڈال رہی ہیں لیکن وائرس کو روکنے کے لئے یہ بالکل ضروری ہیں، ان خیالات کا اظہار پورٹفولیو ہولڈر تعلیم، لوٹن بارو کونسل، کونسلر اسلم خان نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا، ان کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے سکول اس وبائی مرض میں انتھک محنت کر رہے ہیں، اور ہم ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور سکول سپورٹ عملہ کو درپیش چیلنجز تسلیم کرتے ہیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم اساتذہ کی لگن اور وابستگی کی تعریف کرتے ہیں کہ انہوں نے بچوں، نوجوان کو گھروں یا سکول میں تعلیم جاری رکھنے کویقینی بنائیا، اب انہیں  ہماری مدد کی ضرورت ہے کہ وہ کمزور بچوں اور فرنٹ لائن ورکرز کے بچوں کے لئے کھلے رہ سکے، اس طرح ہم فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کر سکتے ہیں، جو دوسروں کی حفاظت اور جان بچانے کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہم تمام والدین اور نگہداشت افراد سے اپیل کرتے ہیں جو اپنے بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھ سکتے ہیں، وہ رکھے ۔

 ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ والدین بچوں کو گھروں سے تعلیم جاری رکھنے میں بہت مدد کر رہیے ہیں، ہوم ورکنگ اورسکول ورکنگ کو ایک ساتھ برقرار رکھنا اتنا آسان نہیں یے تاہم ہم جتنا  گھروں سے سکول جانے کی تعداد کو کم رکھے گئے اتنے ہی یہ ان بچوں اور اسٹاف کے لیے محفوظ ہو گا جو گھر نہیں رہ سکتے۔ 

آخر میں انہوں نے والدین سے کہا کہ اگر انہیں گھروں سے بچوں کو تعلیم جاری رکھنے میں کوئی مشکل  آرہی ہو تو وہ سکول سے رابطہ کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.