پولیس کے پرانے وائرلیس نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کر دیا گیا

0 193

مظفرآباد: صلاح الدین خان (پی ایس پی) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ذاتی دلچسپی سے 20سالہ وائرلیس کے پرانے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کروایا چوہدری سجاد حسین ڈی آئی جی پولیس ٹریفک/ٹیلی کمیونیکیشن،کی ذاتی محنت اور کوششیں بھی لائق تحسین ہیں پورے آزادکشمیر کا وائرلیس نظام فعال کیا گیا ہے صلاح الدین خان انسپکٹر جنرل پولیس آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی ذاتی کاوشوں، دلچسپی اور ہدایت کی روشنی میں چوہدری سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک/ٹیلی کمیونیکیشن آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرکی خصوصی راہنمائی اور نگرانی میں سردار غالب حسین سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن آزاد جموں وکشمیرنے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں محکمانہ ٹیکنیکل ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے سرد موسم اور شدید بارش کے دوران انتہائی محنت اور جانفشانی سے جدید/نیا وائرلیس نظام اڑھائی ماہ کی مسلسل کاوششوں سے موثر و مربوط کر دیا ہے علاوہ ازیں کشمیر ہاؤس اسلام آباد،سب کنٹرول مری اورٹیلی کمیونیکیشن سے متعلقہ تمام سٹیشنز جو آزاد حکومت،محکمہ پولیس کے زیر انتظام آتے ہیں پر نئے وائرلیس سسٹم کی تنصیب مکمل کردی گئی ہے اضلاع میں محکمہ پولیس کی ہر سرکاری گاڑی میں وائرلیس سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پیز/ایس پیز اضلاع کے دفاتر میں نئے وائرلیس سیٹ لگائے گئے ہیں اضلاع میں قائم مددگار سنٹرز15 پر بھی نئی وائرلیس مشینری لگائی گئی ہے اس طرح صلاح الدین خان انسپکٹر جنرل پولیس اور چوہدری سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک/ٹیلی کمیونیکیشن کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے آزادکشمیرکے تمام ٹیلی اسٹیشنزپر کروڑوں روپے مالیت کی وائرلیس مشینری لگائی گئی ہے جس سے کرائم کنٹرول کرنے میں خصوصی مدد ملے گی ۔

اضلاع آزادکشمیر میں نصب ہونے والی جدید نئی وائرلیس مشینری کی تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآباد میں 17عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 10عدد موبائل سیٹ ہا،16عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع نیلم میں 08عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 06عدد موبائل سیٹ ہا،06عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع جہلم ویلی میں 04عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 02عدد موبائل سیٹ ہا،05عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع باغ میں 04عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 02عدد موبائل سیٹ ہا،05عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع راولاکوٹ میں 04عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 03عدد موبائل سیٹ ہا،11عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع حویلی میں 02عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 05عدد موبائل سیٹ ہا،02عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع سدھنوتی میں 06عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 02عدد موبائل سیٹ ہا،07عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع میرپورمیں 17عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 03عدد موبائل سیٹ ہا،14عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع کوٹلی میں 12عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 06عدد موبائل سیٹ ہا،10عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،ضلع بھمبر میں 03عدد بیس سیٹ ہا، گاڑیوں میں 04عدد موبائل سیٹ ہا،08عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہا،جبکہ کشمیر ہاؤس اسلام آباد/ سب کنٹرول مری میں 02عدد بیس سیٹ ہا کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔اسطرح آزادکشمیر بھر میں کل 122عدد بیس /موبائل سیٹ ہا اور 84عدد برانڈ نیو واکی ٹاکی سیٹ ہاکی تقسیم /تنصیب عمل میں لائی گئی۔

جبکہ آزادکشمیر کے اضلاع میں نئے وائرلیس اسٹیشنز قائم ہونے کی تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآبادمیں چوکی پولیس نصیر آباد، ضلع جہلم ویلی میں چیک پوسٹ ریشیاں، تھانہ پولیس CIA، ٹریفک دفتر جہلم ویلی،ضلع نیلم میں چیک پوسٹ ماربل،ایس پی آفس ضلع نیلم، مدد گار سنٹر 15،ضلع کوٹلی میں چیک پوسٹ جراہی انٹری پوانٹ، چیک پوسٹ رحمان پُل، چیک پوسٹ تھلیر پُل، چیک پوسٹ اکبری پُل، چیک پوسٹ چھوچھ،ضلع باغ میں ایس پی آفس باغ،چوکی پولیس ہاڑی گہل،ضلع سدھنوتی ایس پی آفس سدھنوتی، مدد گار سنٹر 15،چوکی پولیس بساڑی،چوکی پولیس ٹاہلیان، ضلع میرپورمیں چیک پوسٹ منگلا، چیک پوسٹ کھوکھراں، چیک پوسٹ بن خرماں، چوکی پولیس جاتلاں، چیک پوسٹ خالق آباد، سرکاری بس قیدیاں کے علاوہ ایس پی آفس سپیشل برانچ میں نئے وائرلیس ٹیلی اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔آزادکشمیر پولیس میں تعینات ایس پی سپیشل برانچ /ایس ڈی پی اوز/ڈی ایس پیز ٹریفک/ایس ایچ اوز/CIAانسپکٹرز/DTI’s/CTI’s کو جدید ترین برانڈ نیو وائرلیس واکی ٹاکیز تاریخ میں پہلی مرتبہ یکمشت تقسیم کیے گئے ہیں صلاح الدین خان انسپکٹر جنرل پولیس،محکمہ پولیس آزادکشمیر کے لیے ہمہ وقت بہتری لانے اور محکمہ کو مذید فعال بنانے کے لیے اپنی تمام تر توجہ مرکوز /مبذول کیے ہوئے ہیں۔آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار صلاح الدین خان انسپکٹر جنرل پولیس نے آزادحکومت سے محکمہ پولیس کے دوران سروس فوت ہوجانے والے ملازمین اور شہداء پولیس کے جائز ورثاء کے لیے باقاعدہ کوٹہ مختص کروایا ہے اور کئی سالوں بعد بہتر پولیس ورکنگ کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کروائے۔آزادکشمیر بھر کے عوامی /سماجی حلقوں نے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں کروڑوں روپے کی وائرلیس مشینری نصب کرنے پر صلاح الدین خان انسپکٹر جنرل پولیس اور چوہدری سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک/ٹیلی کمیونیکیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صلاح الدین خان انسپکٹر جنرل پولیس جیسے باصلاحیت، ایماندار اور پرفیشنل پولیس آفیسر محکمہ پولیس آزادکشمیر کی بہتری کے لیے مذید اقدامات بھی کریں گے۔اب آزادکشمیر کا کوئی ضلع ایسا نہیں ہے جس میں وائرلیس کا موثر نظام درست حالت میں نہ ہو اور اس کا دیگر اضلاع کے ساتھ مربوط رابطہ نہ ہو صلاح الدین خان انسپکٹر جنرل پولیس آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی ذاتی /خصوصی دلچسپی سے مذید ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی جدید وائرلیس مشینری کی خریداری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جس کے لیے رقم مختص ہو کر بعد از ٹینڈر دو مختلف کمپنیوں کو سپلائی کے آرڈر ز جاری کر دیئے گئے ہوئے ہیں۔ مذید ایک ماہ کے اندر اس ڈیڑھ کروڑ کی مالیت کی وائرلیس مشینری موصول ہو جائے گی جسے ضرورت کے مطابق اضلاع میں نصب کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.