واشنگٹن: امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز کہا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کیپیٹل ہِل کے سامنے بنائی گئیں تصاویر شیئر کیں اور تقریبِ حلف برداری کے حوالے سے بتایا۔
اس موقع پر ان کا یہ کہنا تھا کہ تاریخی اور روایات سے بھرپور تقریب کا مشاہدہ کرنا میرے لئے قابلِ فخر ہے۔
تاہم سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے، وہ 150 سالہ امریکی تاریخ میں پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے نئے آنے والے صدرکی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔