مظفرآباد: وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کا مسلم لیگ ن مظفرآباد کے ورکرز کنونشن سے خطاب ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کا مقابلہ غیرت اور بے غیرتی کا ہے ،مجھے اللہ نے عزت دی ،دو دفعہ وزارت عظمی دی، آزادکشمیر کی عزت پر حرف نہیں آنے دونگا۔
مہنگائی دریائے جہلم کے دوسری طرف سے آتی ہے،راجہ فاروق حیدرخان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے لوگ لاکھوں کشمیری شہداءکی قربانیوں کے امین ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے جس مقصد کےلئے قربانیاں دیں اس کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔سرکاری خزانہ مال مفت نہیں بلکہ امانت اور ذمہ داری ہے ۔برادری ازم کے تعصب سے نکلنا ہوگا ، انھوں نے کہا کہ ہم کہیں نہیں جارہے ، ابھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک اور بجٹ پیش کرنا ہے ،اگر کہیں گئے بھی تو میرا للہ لیکر جائیگا ، اقتدار صرف اللہ ہی دیتا ہے ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تعلیمی پیکج کا فیز 2بھی آئے گا جو ادارے رہ گئے ہیں ان کو اپ گریڈ کیاجائےگا۔نوکری لینے اور سیاسی کارکن بننے میں فرق ہے ، سیاسی کارکن کو سب کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔آج ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا بیان ہے کہ تحریک انصاف میرے ساتھ اتحاد کرلے ورنہ ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کرونگا ایسے ہی ہے کہ جیسے کوئی کہے میری بیٹی کا رشتہ کرلو ورنہ میں کہیں اور دے دوں گا ،سیاسی جماعتوں کو اتنا نیچے نہیں جانا چاہیے۔راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ سردارسکندر حیات خان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا ،راجہ فاروق حیدرخان۔کارکنوں کو سختی سے ہدایت کرتا ہوں سکندرحیات کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی وہ بڑے اور قابل احترام ہیں۔