سچ لکھنے، بولنے اور برداشت پیدا کرنے کی خُو سے ہی صحافت آگے بڑھ سکتی ہے

128

برمنگھم (عابد کاظمی ) مقامی ہال میں پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے زیر اہتمام “پاکستانی صحافت ،ذمیداریاں اور چیلنجز” کے موضوع پر سیمینارمنعقدہوا۔جسمیں برطانیہ،انڈیا اور پاکستان سے صحافیوں ،دانشوروں ،کالم نگاروں اور دیگر شعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کرکے اہم ایشوز پر گفتگو کی۔پی ایف یوجے کےمرکزی صدر افضل بٹ مہمان خصوصی جبکہ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر ارشد رچیال نے سیمینار کی صدارت کی ۔سیمینارمیں ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایشین کمیونٹی کی تعداد میں دن بدن اضافےکےپیش نظراردو ادب ،اردو صحافت ایشین کلچر کو عام کرنے کی غرض سے پاکستان پریس کلب یوکے نے اپنے پندرویں سالانہ اجلاس میں پہلی بار لٹریری اینڈ کلچرل فورم کا قیام عمل میں لایاجس کے چیئر مین معروف سینئر کشمیری صحافی ساجد یوسف کو بنایا گیا ۔

چیئرمین پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل فورم ساجد یوسف نے برمنگھم کے مقامی ہال میں پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے زیر اہتمام “پاکستانی صحافت ذمہ داریاں اور چیلنجز” کے موضوع پر پہلےسیمینارکا انعقاد کیا ،جس میں برطانیہ،انڈیا اور پاکستان سے صحافیوں، دانشوروں، کالم نگاروں اور دیگر شعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کرکے پاکستان،انڈیا اوربرطانیہ سمیت دنیا بھرمیں صحافیوں کے درپیش مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔

سیمینار میں آمد پر مہمان خصوصی کا پاکستانی کلچر کے مطابق پر جوش استقبال کیا گیا، سیمینارکا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سےہوا،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے چیئر مین ساجد یوسف نے احسن طریقے سے سرانجام دئیے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، پی پی سی یوکے کے صدرارشد رچیال ، بزرگ صحافی ظہور نیازی، معروف تجزیہ نگارمظہر عباس ، معروف صحافی محقق ناصر زیدی ، بریڈفورڈ سے یعقوب نظامی ، کالم نگارسجاد اظہر ، رائٹرشبیر احمد شاہ اور لکھنوانڈیا سے تشریف لائے ہوئے سینئر صحافی سیدامیر مہدی کی پر مغز گفتگو سے صحافیوں کے مسائل اور چیلنجزسے نمٹنے کیلئےراہ ہموار ہوئی۔

مقررین نے “ پاکستانی صحافت، ذمہ داریاں اور چیلنجز “ جیسے اہم موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی صحافت اور اردو علم و ادب سے وابستہ صف اوّل کے دانشوروں نے اپنے اپنے ادوار میں بہت مشکلات کا سامنا کیا، اب ہماری کوشش ہے کہ آنے والے دور میں صحافت کرنے والے دوست اپنی ذمیداریوں کا احساس کرتے ہوئے کسی کے اہلکار نہ بنیں غیرجانبدارانہ صحافت کو فروغ دیں اورپاکستان ،کشمیر،انڈیا میں ظلم کا شکار ہونے والے صحافیوں کی آواز بنیں۔

مقررین نےبرطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذاتی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتےہوئے دنیا بھرمیں ظلم کا شکار ہونے والوں کی آواز بن جائیں ۔برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافی ،شاعراور اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والی اہم شخصیات نے شاندار تقریب کے انعقاد پر چیئر مین پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل ساجد یوسف ،سجاد مرزا،پاکستان پریس کلب مڈلینڈکے سیکرٹری جنرل سید عابد کاظمی ،ایس ایم عرفان طاہر اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے ایک ہفتہ کے اندر شاندارسیمینار منعقد کرکے برطانیہ بھرمیں اردو ادب سے منسلک افراد کے اندر نئی روح پھونک دی۔

تقریب کے آخر میں پاکستان پریس کلب کے بانی صدر مرحوم مبین چوھدری اور رائٹر مرحوم فاروق ساغر کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Comments are closed.