پاکستان پریس کلب یوکے مڈلینڈز کی تنظیم سازی مکمل،عابد کاظمی صدر ،عرفان طاہر جنرل سیکریٹری منتخب

95

برمنگھم (سرفراز احمد موسی سے )پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز برانچ کا جنرل کونسل کا اہم اجلاس کسٹوڈین سید عابد کاظمی کی زیر صدارت برمنگھم میں ہوا ۔ جس میں مرکزی صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال ، مرکزی سیکرٹری جنرل مسرت اقبال راجہ ، سابق مرکزی صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ شیراز خان نے بطور مبصرخصوصی شرکت کی ۔

اس اہم اجلاس کا مقصد مڈلینڈز برانچ کی تنظیم نو ،بقائے باہمی اور پریس کلب کی مضبوطی کےلیے مل جل کر آگے بڑھنا تھا ۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ برانچ کا انتخاب باہمی مشاورت اور تائید و حمایت کے ساتھ کیا گیا جس کے مطابق نو منتخب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ برانچ سید عابد کاظمی، جنرل سیکرٹری ایس ایم عرفان طاہر ، سینئر نائب صدر واجد ملہوترا، نائب صدر راجہ ناصر محمود ، ئانب صدر ابرار مغل، جوائنٹ سیکرٹری عادل اعظم ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سرفراز احمد موسیٰ ، فنانس سیکرٹری نوشابہ یعقوب راجہ ، ممبران مجلس عاملہ راجہ لیاقت حسین ، آصف محمود براہٹلوی، جبران اصغر، محمد سجاد مرزا ، معین احمد ۔

اس موقع پر مرکزی قیادت نے نو منتخب عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ جبکہ نو منتخب عہدیداران نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہا ر کرتے ہو ئے جہاں مرکزی قیادت سمیت تمام ممبران پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈبرانچ کا شکریہ ادا کیا ۔

وہاں انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل قریب میں پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ برانچ کو مزید مستحکم اور مضبوط بنا نے میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ اس موقع پر امجد فاروق بیگ ایگزیکٹو ممبر پاکستان پریس کلب برطانیہ ،قمر عباس ، التجاح کاظمی، چوہدری محمد بشارت، تیمور شہزاد، شہزاد اقبال مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

Comments are closed.