لندن: برطانیہ بھر میں جاب سینٹرز کے سیکورٹی گارڈ زنے تنخواہ کے تنازع پر پیر کو ہڑتال کر دی۔ جی ایم بی یونین کے مطابق جی فور ایس کیلئے کام کرنے والے ایک ہزار سے زائد سیکورٹی گارڈز ہڑتال میں شامل ہیں۔
وہ ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، یونین کے مطابق دو تہائی سے زائد گارڈز کو کم از کم تنخواہ کے تحت ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ انہیں کام پر تشدد اور نامساعد حالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ جی فور ایس انہیں تنخواہ میں اضافہ کی ایسی پیش کش کرے جن کے وہ حقدار ہیں ۔
جی فور ایس کے ترجمان نے گارڈز کے ہڑتال کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایم بی نے تنخواہ کی اضافی پیش کش کو بھی رد کر دیا ہے اور وہ مسئلہ کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔
Comments are closed.