لندن :بارڈر فورس کے سینکڑوں افسران ہاف ٹرم پر ہڑتال کریں گے جس سے ہیتھرو ائیرپورٹ پر افراتفری پیدا ہونے کا خدشہ ہوگا۔
ہیتھرو ائیرپورٹ پر روسٹرز کے تنازع پر بارڈر فورس نے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو کہ 31مئی، یکم اور 2جون کو کی جائے گی، پبلک اینڈ کمرشل سروس یونین کے ارکان4جون سے 25جون تک اور ٹائم بھی نہیں کریں گے۔
اسکولوں میں ہاف ٹرم کی تعطیلات کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جاتی ہے اور بارڈر فورس کی ہڑتال کے سبب برطانیہ آنے والوں کو پاسپورٹ چیکس میں تاخیر کا سامنا ہوگا، یونین نے کہا ہے کہ ہوم آفس تنازع کے حل کیلئے معقول پیش کش کرے۔
Comments are closed.