لندن :لندن میں فلسطینی عوام کے حق اواسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا،مظا ہرین نے ڈائوننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا، احتجا ج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اورغزہ میں جنگ بند ی تک احتجاج جاری رکھنے کاعزم ظاہرکیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ کوئی سنے یا نہ سنے وہ جنگ بندی تک احتجاج کرتے رہیں گے، فلسطین سالیڈ یرٹی کمپین اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں کے زہراہتمام مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
شرکا آکسفورڈ اسٹریٹ اور پکاڈلی سرکس سے ہوتے ہوئے وزیراعظم رشی سوناک کی سرکاری رہائش گاہ ڈاوئنگ اسٹریٹ پہنچے ۔شرکا تمام راستے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی دہشت گردی کو بند کرنے نعرے بلند کرتے رہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے سبب 35 ہزار سے زائد افرادشہید ہوچکے اور 70 ہزار سے زائد زخمی ہیں، احتجاج میں شرک افراد کا کہنا تھا کہ برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔
اسرائیل برطانوی ہتھیار نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے استعمال کر رہا ہے، اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کی ضرورت ہے، اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.