وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون جعلی ٹیلی فون کال کا شکار بن گئے

65

لندن:فارن آفس (FCDO) کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ لارڈ کیمرون ایک جعلی ٹیلی فون کال کا شکار بن گئے، کسی شخص نے فون پر انھیں خود کویوکرین کا سابق صدر پیٹرو ظاہر کر کے بات کی، اس موقع پر لارڈ کیمرون اور جعل ساز کے درمیان کئی ٹیکسٹ میسیجز کا بھی تبادلہ ہوا۔ FCDO کے ترجمان کے مطابق لارڈ کیمرون نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے۔ ٹیلی فون کال پر آواز بالکل یوکرین کے سابق صدر Poroshenko کی معلوم ہوتی تھی۔

ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران لارڈ کیمرون کو کچھ شک ہوا۔ کال کرنے والے نے رابطے کی تفصیلات طلب کیں، جس کے بعد لارڈ کیمرون نے جواب دینا بند کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ جعلی کال حالیہ دنوں میں ہی آئی تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ جعلی فون کرنے والا کون تھا اور وہ براہ راست لارڈ کیمرون سےرابطہ قائم کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔ FCDO جعلی فون پر ہونے والی بات چیت میں من گھڑت باتیں ملائے جانے کے خوف سے اس کی تفصیلات فوری طورپر ظاہر کردی گئیں کیونکہ معلومات کو توڑ مروڑ کرپیش کرنا موجودہ دور میں بہت زیادہ ہوگیا ہے۔

اپنی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس رجحان کو ختم کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئے او ر غلط اطلاعات اور معلومات کی بیخ کنی کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ 2014 سے 2019 تک پیٹرو Poroshenko یوکرین کے صدر تھے اور اپنی وزارت عظمیٰ کے دورمیں ڈیوڈ کیمرون نے یوکرین کے رہنما متعدد ڈیلنگز کی تھیں اور کئی بین الاقوامی سربراہ کانفرنسوں میں ان کے ساتھ شرکت کی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ڈیوڈ کیمرون جعلی ٹیلی فون کالز کا نشانہ بنے، 2015 میں جب وہ وزیراعظم تھے تو ایک جعلی کال کرنے والے نے ان سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد ڈائوننگ اسٹریٹ کے سیکورٹی کے انتظامات پر نظر ثانی کرنا پڑی تھی۔ نمبر 10 کے مطابق اس وقت کالر نےخود کو GCHQ کی مانیٹرنگ کا ڈائریکٹر ظاہرکیا تھا اور اپنا نام رابرٹ Hannigan ظاہر کیا تھا۔ لارڈ کیمرون نے یہ واضح ہوجانے کے بعد کہ کال جعلی ہے، کال منقطع کردی تھی، اس دوران بات چیت میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کی گئی تھیں۔

Comments are closed.