لوٹن پرائمری سکول کے لئے بین الاقوامی اعزاز

0 512

لوٹن :لوٹن کے ایک پرائمری سکول کو اپنے طلباء کو سائنس اور دنیا کی دیگر ثقافتوں ، زبانوں اور لوگوں کے بارے میں علم اور تفہیم کو وسعت دینے کے لئے جاری کوششوں پر ایک مشہور ایوارڈ دیا گیا۔

بین الاقوامی سکول کا ایوارڈ برطانوی کونسل کی جانب سے اوزبورن روڈ پر واقع لنڈن اکیڈمی کو ملا ہے۔

تاہم اس کے علاوہ بیڈ فورڈ شائر کاونٹی میں سینٹرل بیڈفورڈشائر یونیٹری اتھارٹی میں واقع دو سکولوں کو بھی اپنی نمایاں خدمات پر یہ ایوارڈ ملا ہے، ان میں ایک  دی ویل اکیڈمی جو ڈنسٹبل ولبری ڈرائیو پر واقع ہے اور دوسری دی روسری پارک اکیڈمی جو لیٹن بزارڈ ایسٹ اسٹریٹ پرواقع ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.