لندن:چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر، رکن برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گیوئن نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بزریعہ ٹویٹر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ پیغام ارسال کیا ہے کہ آج بھارت اپنا یوم جمہوریہ منا رہا ہے اس موقع پر بین الاقوامی برادری کو اپنا وعدہ یاد کرنا ہوگا جوانہوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوا ہے کہ وہ رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکے۔
تاہم ان کا مذید یہ کہنا تھا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو فلفور بند کروائے اور بھارت کو زور دے کہ وہ اس دن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر جموں کشمیرمیں امن کو محفوظ بنائے اور اس مسئلے کے پرامن اور جمہوری حل کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو پورا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔