مغربی لندن کے پارک میں لڑکے کو قتل کرنے کے شبے میں چھ افراد گرفتار

54

لندن:پارک میں لڑکے کو گولی مار کر قتل کرنے کے شبے میں چھ افراد گرفتارکر لیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق مغربی لندن کے ایک پارک میں ایک نوعمر لڑکا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

یہ لڑکا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ 15 سال کا ہے، ہیزل ووڈ کریسنٹ، لاڈ بروک گروو کے قریب پارک میں زخمی حالت میں پایا گیا، اور بعد میں اسے جائے وقوعہ پر مردہ قرار دے دیا۔

میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ اتوار کو برطانوی وقت کے مطابق تقریباً 19:20 بجے فائرنگ کے بعد افسران اور طبی عملے کو طلب کیا گیاتھا۔قتل کے شبے میں گرفتار چھ افراد زیر حراست ہیں۔میٹ نے مزید کہا کہ لندن ایئر ایمبولینس بھی جائے وقوع پر پہنچی، لیکن کسی دوسرے کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متاثرہ کی شناخت اور اس کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ کنسنگٹن اور بیس واٹر کے ایم پی جو پاول نے فائرنگ کو خوفناک خبر قرار دیا۔

Comments are closed.