امریکی پارلیمنٹ پر حملہ: 150 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی

0 369

واشنگٹن:امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل پراسیکیوٹرز نے کیپیٹل ہل واقعے میں اب تک 150 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

ان پر ممنوعہ عمارت میں بلا اجازت پر تشدد طریقے سے داخلے، کیپیٹل کے امور میں خلل ڈالنے، سرکاری املاک کی چوری، سازش، دھمکیوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن میں ٹاپ امریکی پراسیکیوٹر مائیکل شیروین کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے 500 سےزائد گرینڈ جیوری عدالتی حکم اور سرچ وارنٹس کی مدد لی ہے جب کہ گرفتاریاں فلوریڈا، کیلیفورنیا، نیو ہیمپشائر سے کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.