برطانیہ میں سینئر پاکستانی صحافی ودود مشتاق کی نماز جنازہ بروز جمعہ ہنسلو کی مرکزی مسجد میں ادا کر دی گئی

50

لندن (شیراز خان) برطانیہ میں سینئر پاکستانی صحافی ودود مشتاق کی نماز جنازہ بروز جمعہ ہنسلو کی مرکزی مسجد میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں برطانیہ بھر سے صحافتی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ نماز جنازہ مرحوم کے صاحبزادے ابوبکر نے پڑھائی ۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے پریس سیکشن کے ارکان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ہائی کمیشن کی نمائندگی کی ،پاکستان سے صحافیوں کی تنظیم فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور آصف بشیر چوہدری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ لندن بارو آف برینٹ کے مئیر طارق ڈار ایم بی ای سابق مئیر ہنسلو افضال کیانی پاکستان پریس کلب یوکے ہے سینئر نائب صدر آفتاب بیگ جنرل سیکرٹری مسرت اقبال،نائب صدر اسرار راجہ سابق سنیئر نائب صدر اکرم عابد، مجلس عاملہ کے رکن عتیق الرحمن چوہدری، اورنگزیب چوہدری، شوکت ڈار سلائوسے چوہدری افتخار، مانچسٹر سے وسیم چوہدری، پاکستان یوکے چیمبر آف کامرس کے چیرمین چوہدری صدیق، حبیب جان، اسد علی انجینئر لائق علی خان، اسد علء انجیر سعید نیازی، مرتضیٰ شاہ چوہدری تبریز اورہ، غلام حسین اعوان راجہ فیض سلطان دیگر بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شریک تھے جبکہ ودود مشتاق کے دیرینہ ساتھی راجہ فیض سلطان نے تمام دوست احباب سے وودو مشتاق کے لئے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم، مولانا عبدالعزیز چشتی ایم بی ای پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر ارشد رچیال پاکستان ہیومین رائٹس آرگنائزیشن یوکے کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز معروف کالم نگار شہزاد علی، پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، پی پی پی کے سید اکرام شاہ، مسلم کانفرنس کے ممتاز بٹ اور ریاض بٹ نے بھی ودود مشتاق مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ادھر برطانیہ کے مختلف شہروں سے صحافیوں ابرار حسین، چوہدری اورنگ زیب، زاہد مرزا، ہارون مرزا، راجہ اسرار احمد خان، احتشام قریشی، خالد محمود جونوی اور متعدد دیگر نے بھی تعزیت کی ہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی متعدد شخصیات کا کہنا تھا ہے کہ ودود مشتاق کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں کیا جاسکتا ۔

Comments are closed.