برطانیہ میں چاقو حملے میں زخمی 80 سالہ بھارتی شہری دم توڑ گیا

39

لندن:برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لیسٹرشائر کے پارک میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والا بھارتی بزرگ دوران علاج دم توڑ گیا،واضح رہے کہ 80سالہ بھیم کوہلی پرفرینکلن پارک میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا، 14سالہ انتہاپسند سفید فام لڑکے نے بھیم کوہلی کی گردن پر حملہ کیا تھا۔

پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ قتل کے شبہ میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بھیم کوہلی کی موت گردن پر چوٹ کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سے کمیونٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت کے لیے کارروائی کی جارہی ہے،خیال رہے کہ پولیس نے چاقو کے حملے کے الزام میں 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا جس میں چار کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

Comments are closed.