وادی سماہنی میں واقع مغلیہ دور کا باغسر قلعہ،یوکے سے آئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

0 163

سماہنی: وادی سماہنی جو آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک ہے، باغسر قلعہ آزاد کشمیر کی اسی خوبصورت وادی میں واقع ہے، جو ان د نوں یوکے سے آئے ہوئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بہت سے سیاح باغ سر قلعہ کا وزٹ بھی کرتے ہیں جو کہ مغلیہ دور میں کشمیر اور پنجاب کو ملانے کے لیے مختصر ترین گزرگاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا تھا۔

جو بعد میں مغلیہ دور کجا قلعہ باغسر جس میں بادشاہ جہانگیر جو وادیِ کشمیر میں فوت ہوا اور تدفین کے لیے اسی راستے سے لاہور لے جایا گیا تھا کہا جاتا ہے کہ اس کے جسم کے کچھ اندرانی اعضا یہاں دفن ہیں قلعہ کے مغرب میں اس دور کی باغسر جھیل بھی واقع ہے جو وقت کے تغیر سے کافی محدود ہو چکی ہے تاہم یہ سیاحوں کو آج بھی دعوت نظارہ دیتی ہے- قلعہ سے کوئی دو کلومیٹر دور مغلیہ دور کی تعمیر شدہ سرائے سادہ واقع ہے جو اس دور میں کشمیر اور پنجاب کے درمیان سفر کرنے والوں کے لئےمختصر قیام کی غرض سے تعمیر کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.