برطانیہ، آنتوں کا کینسر 17 ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے، ماہرین صحت

40

لندن:ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ صرف آنتوں کا کینسر برطانیہ میں ایک سال میں تقریباً17ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے ۔ ماہرین نے رائے دی ہے کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے فوری طور پر تمباکونوشی کو ترک کیا جائے ، صحت مند غذا کو زندگی کا حصہ بناکر کینسر خطرے سے بڑی حد تک نمٹا جا سکتا ہے۔

امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی کے مطابق دنیا بھر میں کینسر سے متعلق ہر پانچ میں سے ایک موت (اور ہر سال دنیا بھر میں اس بیماری کے تقریباً 1.4ملین نئے کیسز) وائرس، بیکٹیریا یا کسی اور کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے ہوتے ہیں کینسر کے جراثیم جسم کے دفاعی نظام کو کمزور کر دیتے ہیں۔

کینسر ریسرچ یو کے، کے چیف ڈاکٹر چارلس سوانٹن کے مطابق بیکٹیریا ایک زہر خارج کرتا ہے جو آنتوں کے استر والے خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے اوراس امکان کو بڑھاتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ کینسر بن جائینگے۔

Comments are closed.