لندن ، 96فیصد افراد پر اعتماد طریقے سے آن لائن خریداری کرتے ہیں اور کار پارکنگ کی فیس اور مارگیج بھی ڈیجیٹلی لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے میں یہ بات بتائی گئی۔ سروے رپورٹ کے مطابق کار پارکنگ کی فیس یا مارگیج کیلئے ڈیجیٹل ادائیگی کا رجحان بہت زیادہ ہوچکا ہے۔ 51فیصد افراد اپنے بینکنگ کے تمام کام آن لائن کرتے ہیں، تاہم بینکنگ کے تمام معاملات آن لائن کرنے والے 18 فیصد افراد بینک میں اپنی موجودگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ 24فیصد افراد تصور کرتے ہیں کہ انھیں ڈیجیٹلی تنہا کردیا گیا ہے۔
ایسی سوچ رکھنے والے 44فیصد افراد کا تعلق 10ہزار پونڈ کمانے والوں سے ہے۔27 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو، ڈیجیٹل طرز کو ترجیح دیتے ہیں۔ جولائی اور اگست کے دوران پورے برطانیہ کے کم وبیش 2 ہزار افراد سے کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی۔ رپورٹ کے مطابق 11فیصد افراد تمام کام بذات خود کرنے کے قائل ہیں جبکہ 5فیصد افراد جہاں تک ممکن ہو، بذات خود کام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کا ڈیجیٹل رجحان معلوم کرنے کیلئے یہ سروے لنک نے کرایا تھا، جس میں ساؤتھ ویلز کے علاقے رہونڈا میں مقامی لوگوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے ایک پائلٹ پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
اس پروجیکٹ کے تحت دوستی، شاپنگ، ملازمت، مالیاتی انتظام، سماجی تعلقات اور ذہنی صحت کے حوالے ڈیجیٹل مواقع میں اضافے کیلئے 150 افراد سے رابطے کئے گئے۔ لنک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ڈیجٹیل میں شمولیت کی اہمیت ہے، اس سے کیریئر میں ترقی، سماجی رابطوں اور دماغی صحت کو مدد ملتی ہے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے معاشی خوشحالی آتی ہے۔ تاہم ٹیکنالوجیز کی ترقی کی تیز رفتاری کے باوجود ڈیجیٹل کی ضرورت برقرار رہے گی، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ آپ آج جو ہنر رکھتے ہیں، کل کیلئے وہ کارآمد رہے گا۔
حقیقت یہ ہے ہمیں مستقبل سے نہیں کٹنا چاہئے، جہاں اب دو طرح کے معاشرے جنم لیں گے، نوجوانوں اور دولت مندوں کیلئے ڈیجیٹل اور معمر اور غریب لوگوں کیلئے نان ڈیجیٹل، جہاں قیمتیں نسبتاً زیادہ ہوں گی اور کم وسائل رکھنے والوں کو زیادہ ادائیگی کرنا پڑے گی۔
Comments are closed.