وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سینیٹ الیکشن میں ق لیگ کے امیدوار کی منظوری

0 165

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں سینٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، چوہدری پرویز الٰہی سردار عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی ملاقات میں شریک تھے، حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی پرویز خٹک اور شفقت محمود شریک ہوئے۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.