ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کا منگلا انٹری پوائنٹ پر اوورسیز کی رجسٹریشن کیلئے بنائے گئے ڈیسک کا اچانک دورہ

0 460

میرپور :ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز نے ڈیسک پر اوورسیز کے حوالے سے بنائے گے رجسٹر کی پڑتال کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی اے اختر محمود میر ،ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا راجہ وقار امین اور مسلم ہینڈ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے عملہ کو ہدایات دیں کہ بیرون ممالک سے آنے والے جملہ اوورسیز کی مکمل رجسٹریشن کوائف کے ساتھ کی جائے اور ان کے رابطہ نمبر کا بھی اندراج کیا جائے۔ رجسٹریشن کے بعد بیرون ممالک سے آنے والے افراد کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ ہر صورت 14 دن اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کریں گے اور ان ایام میں کسی بھی رشتہ دار یا کسی اور سے بھی نہیں ملیں گے 10 دن کے بعد ان کا ٹیسٹ ہیلتھ کی ٹیمیں لیں گی اور ان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر 14 دنوں کے بعد گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی لیکن اس دوران بھی وہ احتیاط کریں گے اور جملہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے۔

اوورسیز کے حوالے سے یہ تمام اقدامات میرپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں ان اقدامات کا مقصد بیرون ممالک میں کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی ہیئت کو مد نظر رکھ کر کیے گے تاکہ بیرون ممالک میں بدلتی ہوئی کورونا وائرس کی لہر یہاں نہ آسکے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور یہ ان کا اپنا گھر ہے وہ یہاں ضرور آئیں اور یہاں رہیں ان کے آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ہماری ان سے صرف یہ اپیل ہے کہ وہ اس وباء کے دوران زیادہ محتاط رہیں اپنے آباؤ اجداد اور رشتہ داروں اور دیگر آس پڑوس کے افراد کی صحت کے حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں تاکہ ہم سب اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.