اسلام آباد:سول ایوسی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان نے برطانیہ اور فرانس سے آنے والی چارٹرڈ پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے سی اے اے کی جانب نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق 5 فروری تا 28 مارچ تک چارٹرڈ پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دی ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو 20 سے زائد چارٹر پروازوں کی اجازت دی ہے۔ سی اے اے کے مطابق تمام پروازوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مانچسٹر براستہ پیرس اسلام آباد کے لیے چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔انھوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا چارٹرڈ پروازوں کے لیے پرتگال کی فضائی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا۔