سابق کونسلر راجہ ایاز سے والد کے انتقال پر کمیونٹی زعما کی تعزیت

0 183

برمنگھم: برطانیہ کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت سابق کونسلر راجہ ایاز خان کے والد گرامی راجہ سرور خان آج برمنگھم کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں انا للہ و انا علیہ راجعون
راجہ سرور خان کچھ دنوں سے علیل تھے خیال کیا جارہا ہے کہ کرونا سے ان کی موت واقع ہوئی راجہ سرور خان 1960 کی دہائی میں برطانیہ تشریف لائے تھے انہوں پسماندگان میں بہت بڑا خاندان چھوڑا ہے جن کی اکثریت برطانیہ میں ہی مقیم ہے ان کے دو بیٹے راجہ ایاز اور عامر خان برمنگھم میں ہی مقیم ہیں راجہ ایاز خان کے والد کی وفات پر اورسیزز ممبر آف آزادکشمیر اسمبلی راجہ جاوید اقبال وزیراعظم آزادکشمیر کے کوارڈینیٹر مزہبی آمور صاحبزادہ فاروق قادری، تحریک انصاف پاکستان کے ویلفیر ونگ کے صدر حبیب ملک اورکزئی، پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے برطانیہ میں چیرمین عبدالعزیز چوہدری، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، کوونٹری سے مبارک کیانی، راجہ جاوید، والسال سے گلتاسب خان، لوٹن سے راجہ عجائب، جی ٹی وی کے ڈائریکٹر سید قیوم بخاری ،محد سکندر، مسلم کانفرنس کے مرکزی بزرگ رہنما عبدالخالق قادری، کونسلر عظیم، کونسلر وسیم ظفر، چوہدری ادریس چوہدری اظہر محمود، کونسلر شفیق شاہ، پیر طیب الرحمن اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بخشش کی دعا کی ہے یاد رہے راجہ ایاز خان پاکستان میں ہیں صاحبزادہ فاروق قادری کا کہنا ہے کہ حتٰی الامکان کوشش کی جارہی ہے کہ میت پاکستان بیجھی جائے تاکہ ان کی تدفین ڈڈیال آزاد کشمیر میں ہو سکے فوتگی کے بعد یہ احساس کرنا ضروری ہے کہ زندگی کے دن مخصوص ہیں اور یہ دنیا عارضی ہے اور اس کو ہر کسی نے الوداع کہنا ہے راجہ سرور خان کا شمار ان پاکستانیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے برطانیہ آکر نہ صرف اپنے خاندان کو آسودہ کیا ہے بلکہ ملک وقوم کی بھی خدمت کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ عرفا مقام عطا فرمائے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.